اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین نے سری لنکا کو اسکول یونیفارم کے لئے کپڑا مہیا کردیا

چین نے سری لنکا کو اسکول یونیفارم کے لئے کپڑا مہیا کردیا

سری لنکا  کو چین سے موصول ہونے والے  کپڑے کی کھیپ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

کولمبو (شِنہوا) سری لنکا کو چین سے کپڑے کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے جو اسکول  یونیفارم کے لئے ایک بڑی امداد کا حصہ ہے۔ اس سے   2025 میں تقریباً 46 لاکھ اسکول بچوں کو فائدہ ہوگا۔

اس ضمن میں کولمبو انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینلز پر  ایک تقریب ہوئی جس میں سری لنکا میں چینی سفیر چھی ژن ہانگ نے کھیپ سری لنکا  کی وزیر اعظم ہرینی اماراسوریہ کے حوالے کی۔

اماراسوریہ نے کہا کہ تعلیم ہمیشہ سے سری لنکا کی اولین ترجیح رہی ہے اور یہ ملک کی تبدیلی کے ستونوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے سری لنکا کی اگلی نسل کے لئے بے لوث امداد پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔

سری لنکا میں چینی  سفیرچھی نے کہا کہ اس کپڑے سے تیار ہونے والے اسکول یونیفارم چین اور سری لنکا کے مشترکہ وژن کی علامت ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہر بچے کو سیکھنے، بڑھنے اور ایک بہتر مستقبل کا موقع ملے۔

2022 میں چینی حکومت نے اقتصادی مشکلات کا شکار سری لنکا کو ہنگامی انسانی ہمدردی امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!