اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکابل میں بم دھماکہ، افغانستان کے قائم مقام وزیر جاں بحق

کابل میں بم دھماکہ، افغانستان کے قائم مقام وزیر جاں بحق

افغانستان کے قائم مقام  وزیر برائے پناہ گزین و واپسی خلیل الرحمٰن حقانی کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

کابل(شِنہوا)افغانستان کے نگران وزیر برائے پناہ گزین و واپسی خلیل الرحمان حقانی وزارت کے ہیڈکوارٹر میں  ایک دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز شِنہوا کے ساتھ گفتگو میں اس کی تصدیق کردی ہے۔

افغان نگران حکومت کے میڈیا ادارےالامارہ کے مطابق حقانی  اپنے دفتر کے قریب  مسجد میں نماز ظہر پڑھنے کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے خود کش حملے میں جاں بحق ہوئے ۔

دھماکے میں متعدد دیگر افراد بھی زندگی کی بازی ہار گئے تاہم ان کی حتمی تعداد ابھی واضح ںہیں۔

حقانی طالبان کی قیادت میں ایک نمایاں شخصیت تھےاور وہ وزارتِ داخلہ کے نگران وزیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے سراج الدین حقانی کے چچا تھے ۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!