پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینجیوتھرمل حرارت مزید چینی گھروں کو گرم رکھ رہی ہے

جیوتھرمل حرارت مزید چینی گھروں کو گرم رکھ رہی ہے

چین، شمالی تیانجن میں چائنہ پٹروکیمیکل کارپوریشن (سائنوپیک) کے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ٹرمینل کے مرکزی کنٹرول روم میں عملہ کام کررہا ہے-(شِنہوا)

چھانگ چھونگ(شِنہوا)جیوتھرمل حرارت رواں سال چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے داتون قصبے کے 700 گھروں کو سرد ہواؤں سے بچانے میں مدد کررہی ہے۔ اس کی بدولت صاف توانائی کے ذرائع کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

نومبر 2024 سے تیانجن، شانشی، جی لین اور شنشی سمیت 11 صوبائی سطح کے علاقوں کے 11 لاکھ سے زائد رہائشیوں نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری چائنہ پٹروکیمیکل کارپوریشن (سائنو پیک گروپ) جیوتھرمل حرارت کے منصوبوں سے فائدہ پہنچا ہے۔

سائنو پیک نے 11 کروڑ مربع میٹر سے زائد علاقوں میں حرارت کی فراہمی کے لئے ایک ہزار سے زائد حرارت تبادلہ سٹیشن فعال کردیئے ہیں۔

برفباری کے کئی سلسلوں کے بعد جی لین میں دن کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔ اس کے باوجود داتون قصبے کے رہائش گاہوں میں بچے گرم فرش پر ننگے پاؤں کھیل سکتے ہیں جس کی وجہ جیوتھرمل حرارت اور انڈورتھرمامیٹر ہیں جس سے کمرے کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔

بستی کی رہائشی ایک 70 سالہ خاتون وانگ لی رونگ اپنے گھر میں ایک پودے کی دیکھ بھال کررہی ہیں، جو باہر شدید سردی کے باوجود نشوونما پارہا ہے۔

انہوں نے ایک کھڑکی کے قریب کھلتے پودے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بوگین ویلیا ہے۔ اگر اندرونی درجہ حرارت کافی گرم نہ ہوتو یہ پھل پھول نہیں سکتا ہے۔

جیوتھرمل منصوبے میں زیرزمین گرمی تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کھدائی کی جاتی ہے جس کے بعد عمارتوں کو حرارت مہیا کرنے کے لئے اسے زمین کی سطح پر لایا جاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!