اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی ہواوے کمپنی تیونس میں جدید تعلیم کو فروغ دے رہی...

چین کی ہواوے کمپنی تیونس میں جدید تعلیم کو فروغ دے رہی ہے

تیونس کے شہر تونس میں سی سی کے- ہواوے ٹیکنالوجی سربراہ اجلاس سے تیونس کے وزیر مواصلاتی ٹیکنالوجیز سوفین ہمیسی خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

تونس(شِنہوا)چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے اور تیونس کے الخوارزمی کمپیوٹنگ سنٹر (سی سی کے) نے تیونس کے دارالحکومت تونس میں سی سی کے- ہواوے ٹیکنالوجی سربراہ اجلاس 2024 کا انعقاد کیا جس کا مقصد تیونس میں جدید تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

تیونس کے وزیر برائے مواصلاتی ٹیکنالوجیز سوفین ہمیسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیونس نے تعلیم کو اپنی قومی حکمت عملی کے اولین ترجیحات میں سے ایک ترجیح بنایا ہے، ہم جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے بتدریج ٹیکنالوجی کی ترقی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تیونس کے وزیر نے مزید کہا کہ ان کے ملک کو ہواوے کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

سی سی کے کے ڈائریکٹر جنرل سوسن کرچن نے شِنہوا کو بتایا کہ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عالمی رہنماؤں میں سے ایک کی حیثیت سے ہواوے تیونس میں پیشہ ورانہ، تیز تر اور موثر خدمات کے ساتھ ہمیں متاثر کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، یہ ایک تزویراتی شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ تیونس کے لئے ایک قابل احترام اور قابل اعتماد شراکت دار بھی ہے۔

سی سی کے تیونس میں اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبے کے لئے انٹرنیٹ خدمات فراہم کرتا ہے۔

ہواوے شمالی افریقہ کے نائب صدر چھن ژاؤبنگ نے کہا کہ ہواوے نے تیونس میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا پہلا سسٹم بنایا ہے جو تیونس کی 14 یونیورسٹیوں کو مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا کمپیوٹیشن کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

چھن ژاؤبنگ کے مطابق ہواوے نے تیونس کی 68 یونیورسٹیوں کے ساتھ تزویراتی شراکت داری قائم کی ہے اور 7 ہزار سے زائد طلبہ نے تیونس میں ہواوے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

چھن ژاؤبنگ نے مزید کہا کہ ہواوے اگلے 5 سالوں میں تیونس کی حکومت کی مدد کرے گا تاکہ 5 جی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں مزید 10ہزار افراد کو ڈیجیٹل تربیت دی جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!