اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں پالیسی معاونت کے باعث تبادلہ پروگرام کے ذریعے 50 لاکھ...

چین میں پالیسی معاونت کے باعث تبادلہ پروگرام کے ذریعے 50 لاکھ گاڑیوں کی خریدوفروخت

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں عالمی پیداواری کنونشن 2024 میں لوگ نئی توانائی کی گاڑی ہونگ چھی ای ایچ 7 کا جائزہ لے رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ رواں سال کے اوئل میں شروع ہونے والے بڑے تجدیدی پروگرام کے تحت پیر تک چین میں گاڑیوں کی خریدوفروخت 50 لاکھ یونٹس سے تجاوز کرچکی ہے۔

صارفین نے تبادلہ پروگرام کے ذریعے  مجموعی طور پر 24 لاکھ 40 ہزار سے زائد پرانی گاڑیاں واپس کرکے سبسڈی کے ساتھ 25 لاکھ 90 ہزار نئی گاڑیاں خریدیں۔ تبادلہ پروگرام مارچ میں متعارف کردہ قومی پروگرام کا حصہ ہے۔

اس پروگرام کا مقصد مقامی طلب میں اضافہ اور سازوسامان کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ اشیائے استعمال کا تبادلہ کرکے معیشت کو سہارا دینا ہے۔

سردست پرانی کار کے بدلے نئی توانائی گاڑی لینے پر صارفین کو 20 ہزار یوآن (2781 امریکی ڈالر) جبکہ نئی توانائی سے چلنے والی کار کا انتخاب کرنے والے صارفین کو 15 ہزار یوآن کی سبسڈی  ملتی ہے۔

اس پالیسی نے گاریوں کی مارکیٹ کو موثر طریقے سے متحرک کیا ہے۔ گزشتہ ماہ چین کی مسافر گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 16.5 فیصد اضافے بڑھ کر 24 لاکھ 20 ہزار یونٹس رہی ۔

رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ملک بھر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 2 کروڑ 26 لاکھ یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!