چین کےدارالحکومت بیجنگ میں دوسری چین بین الاقوامی ترسیلی نمائش میں کنٹمپریری ایمپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے بوتھ پر بیٹریاں رکھی ہوئی ہیں-(شِنہوا)
میڈرڈ(شِنہوا)سٹیلانٹس اور چینی بیٹری کمپنی سی اے ٹی ایل نے سپین میں بڑے پیمانے پر یورپی لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹری پلانٹ کی تعمیر کے مشترکہ منصوبے کے لئے 4.1 ارب یورو (4.31 ارب امریکی ڈالر) تک کی سرمایہ کاری کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعلان سے ‘بہت مطمئن’ ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے سپین کے ساتھ وابستگی اور ملک کے لئے ان کی مضبوط حمایت پر سٹیلانٹس اور سی اے ٹی ایل کا شکریہ ادا کیا۔
ہسپانوی حکومت کے ترجمان پیلر الیگریا نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس معاہدے کو سراہا اور اس سے آنے والی سرمایہ کاری اور پیداہونے والے روزگار کے مواقع پر روشنی ڈالی۔
چینی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سپین کی سٹیلانٹس ،زراگوزا میں 2026 کے آخر تک پیداوار شروع کرنے کا ہدف ہے اور یہ سہولت 50 گیگا واٹ کی صلاحیت تک پہنچ سکتی ہے جو یورپ میں برقی منڈی کے ارتقا اور سپین اور یورپی یونین کے حکام کی مسلسل حمایت سے مشروط ہے۔
یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا جب سانچز نے پیر کے روز ہسپانوی حکومت اور سی اے ٹی ایل کے سی ای او زینگ یوچُھن سمیت دیگر نمائندوں سے ملاقات کی۔ ہسپانوی حکومت نے آٹو انڈسٹری کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے 5.5 ارب یورو سے زیادہ عوامی فنڈز کا وعدہ کیا ہے۔
