چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر جیو جیانگ میں لوشان ریلوے سٹیشن کا اندرونی منظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے رواں سال کے آغاز سے ریلوے کی تعمیر میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جنوری سے نومبر دوران ریلوے کےشعبے میں فکسڈ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری 711.7 ارب یوآن (تقریباً 99 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.1 فیصد اضافہ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ریلوے کے ڈھانچے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے وسیع تر سماجی سرمایہ کاری نے ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے اثرات کو تقویت دی ہے۔
ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تازہ ترین پیشرفت میں شنگھائی- سوژو- ہوژو تیز رفتار ریلوے کے آزمائشی آپریشن کے علاوہ اندرونی منگولیا میں جی ننگ سے یوآن پھنگ براستہ داتونگ تک پھیلی ہوئی تیز رفتار ریلوے لائن بھی شامل ہے۔ یہ دونوں علاقے صوبہ شنشی میں ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سالانہ سرمایہ کاری کا ہدف پورا کرے گی تاکہ اہم قومی حکمت عملیوں کے نفاذ اور معاشی بحالی کا رجحان مستحکم کرنے میں حصہ ڈالا جاسکے۔
