ہیڈ لائن:
شِنہوا نیوز | فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے 87 ہزار افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جائے گیا۔
جھلکیاں:
فلپائن میں کان لاوٴن آتش فشاں کے دھماکے کے باعث تقریباً 87 ہزار افراد کی محفوظ علاقوں کی طرف ’فوری نقل مکانی‘ جاری ہے۔ہنگامی درجہ بندی کے الرٹ کو تیسرے درجے تک بڑھا دیا گیا ۔ تفصیل وڈیو میں جانئے۔
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوز ہے۔فلپائن کے دفترِ شہری دفاع نے پیر کے روز بتایا ہے کہ کان لاوٴن آتش فشاں کے دھماکے کے باعث تقریباً 87 ہزار افراد کی محفوظ علاقوں کی طرف ’فوری نقل مکانی‘ جاری ہے۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف والکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے بتایا ہے کہ فلپائن کے مرکزی علاقے میں واقع یہ آتش فشاں پیر کی دوپہر دھماکے سے پھٹ گیا تھا، جس کے نتیجے میں "کثیر مقدار میں دھواں خارج ہوا جو تیز رفتاری سے 3 ہزار میٹر کی بلندی تک جا پہنچا۔ ادارے نے ہنگامی الرٹ کو پانچ درجوں میں سے تین تک بڑھا دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ "میگ میٹک دھماکہ شروع ہو چکا ہے جو دھماکوں کے سلسلے میں اضافہ کا با عث بن سکتا ہے۔”

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link