ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا کی ایک کافی فیکٹری میں محنت کش بھنی ہوئی کافی کے دانے چھانٹ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
عدیس ابابا(شِنہوا) چین ،ایتھوپیا کی کافی کے لئے اہم ترین مقامات میں ایک بن چکا ہے اس لئے ایتھوپیا کی حکومت تیزی سے بڑھتی چینی کافی مارکیٹ میں مزید حصہ حاصل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔
ایتھوپیا کی کافی اور چائے اتھارٹی(ای سی ٹی اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ای سی ٹی اے حکام نے مشرقی افریقی ملک کی کافی میں دلچسپی رکھنے والے چینی کاروباری نمائندوں سے بات چیت میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بات چیت کے دوران ای سی ٹی اے حکام اور ایتھوپیا کے کافی برآمد کنندگان نے چینی مارکیٹ کی ایتھوپیا کی کافی کے لئے بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ چین ایتھوپیا سے کافی درآمد کرنے والے 10 صف اول کے ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔
حالیہ برسوں میں ایتھوپیا سے چین کو کافی کی برآمد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جسے دیکھتے ہوئے حکام اور کافی برآمد کنندگان کا کہنا ہےکہ چینی عوام میں ایتھوپیا کی کافی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد ایتھوپیا کی کافی برآمدات میں اضافہ کررہی ہے۔
اتھارٹی کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 برس کے دوران چین کو ایتھوپیا کی کافی برآمدات میں اضافہ کی شرح اوسطاً سالانہ 27 فیصد رہی ہے ۔ جس کی وجہ کافی کے چینی خریداروں میں نمایاں اضافہ ہے جو براہ راست ایتھوپیا سے کافی درآمد کررہے ہیں۔
