اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا سرحدی علاقوں میں بہتر نظم ونسق اوراعلیٰ معیارکی ترقی...

چینی صدر کا سرحدی علاقوں میں بہتر نظم ونسق اوراعلیٰ معیارکی ترقی پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی انفارمیشن سپورٹ فورس کے معائنہ کے دوران خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ملک کے سرحدی علاقوں میں نظم و نسق میں اضافے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ سٹڈی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں نظم و نسق کے نظام اور صلاحیت کو جدید بنانا چین کی جدیدیت کا لازمی حصہ ہے۔

شی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں نظم ونسق کے پورے عمل کے دوران پارٹی کی پوری قیادت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ان علاقوں کے نظم ونسق کو مختلف شعبوں کی ترقی میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جدیدیت کے فروغ میں کوئی بھی سرحدی علاقہ پیچھے نہ رہ جائے۔

شی نے سرحدی علاقوں کی معاونت کے عزم پر زور دیا تاکہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں ان کے منفرد فوائد سے فائدہ اٹھایا جاسکے کیونکہ وہ نئے ترقیاتی نمونوں اور یکساں قومی مارکیٹ میں ضم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے سرحدی علاقوں پر زور دیا کہ وہ اصلاحات اور کھلے پن سے ترقی کی رفتار اور توانائی میں اضافہ کریں اور اپنے ساحلی و سرحدی مقامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھلے پن کی قیادت کے لئے خود کو تیار کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!