اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچھیانگ کے نئے سال کے تہوار کو محفوظ رکھنے کے لئے دہائیوں...

چھیانگ کے نئے سال کے تہوار کو محفوظ رکھنے کے لئے دہائیوں سے کوششیں جاری

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کی کاؤنٹی ماؤشیان میں مقامی لوگ چھیانگ کے نئے سال کا تہوارمناتے ہوئے رقص کررہے ہیں-(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا) یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں چھیانگ کے نئے سال کے تہوار کی شمولیت کی خوشی میں ماؤشیان کاؤنٹی کے قدیم شہر چھیانگ کے نوجوانوں نے روایتی لباس میں ملبوس  ہوکر ایک متحرک چھیانگ سالانگ رقص پیش کیا جس نے حاضرین کے دل موہ لئے۔

چین کے قدیم ترین نسلی گروہوں میں سے ایک چھیانگ لوگوں کو اکثر چینی قوم کی ارتقائی تاریخ میں "زندہ باقیات” سمجھا جاتا ہے۔ چین کا جنوب مغربی صوبہ سیچھوان ملک کا واحد چھیانگ نسلی انکلیو ہے ، جہاں تقریباً 3لاکھ چھیانگ لوگ بنیادی طور پر ابا تبتی اور چھیانگ خود مختار پریفیکچر اور میان یانگ شہر میں بائی چھوان چھیانگ خود مختار کاؤنٹی میں رہتے ہیں۔

ہر سال 10 ویں قمری مہینے کے پہلے دن چھیانگ لوگ اپنا سب سے اہم روایتی تہوارچھیانگ کے نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

چھیانگ کے لوگ گانے اور رقص میں اپنی صلاحیتوں کے لئے مشہور ہیں، جس کی مثال سالانگ رقص ہے ، جو ایک منفرد سرکل رقص ہے جس کے نام کا مطلب چھیانگ زبان میں "گانا اور رقص” ہے۔

2008 میں 8.0 شدت کے وین چھوان زلزلے کی وجہ سے نہ صرف چھیانگ کے کئی دیہات منہدم ہو گئے تھے اور اس برادری کو کوئی پناہ باقی نہیں رہی تھی بلکہ چھیانگ کے نئے سال کے اہم ثقافتی وارثوں اور رسمی میزبانوں کی جانیں بھی چلی گئیں۔ اس آفت نے تقریبات کے مقامات، رسمی نوادرات اور تاریخی ریکارڈ کو بھی  تباہ کردیا ، جس سے چھیانگ ثقافت کے تحفظ اور چھیانگ کے نئے سال کے جشن پر شدید اثر پڑا۔

چھیانگ ثقافت کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے ایک قومی چھیانگ ثقافتی ماحولیاتی تحفظ زون قائم کیا گیا تھا۔ مشترکہ کوششوں کے ذریعے  چھیانگ کے نئے سال کو 2009 میں یونیسکو نے فوری تحفظ کی ضرورت میں غیرمادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!