اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ادویات کی تحقیق کے لئے کوانٹم کمپیوٹنگ پر مبنی پہلا...

چین میں ادویات کی تحقیق کے لئے کوانٹم کمپیوٹنگ پر مبنی پہلا ادارہ قائم

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں عالمی پیداواری کنونشن 2024 میں ایک شخص ووکانگ اوریجن سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر ماڈل کی تصاویر بنارہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے مشرقی صوبے آنہوئی میں کوانٹم کمپیوٹنگ اور ڈیٹا کا حامل ملک کا پہلا طبی تحقیقی ادارہ قائم کردیا ہے۔

روزنامہ چائنہ سائنس کی رپورٹ کے مطابق بینگ بو میڈیکل یونیورسٹی اور اوریجن کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی (ہیفے) کمپنی لمیٹڈ کے مشترکہ طور پر قائم کردہ ہیفے کوانٹم کمپیوٹنگ اور ڈیٹا میڈیسن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا اتوار کو باضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا ہے۔ یہ ادارہ کوانٹم کمپیوٹنگ کی طاقت کو بروئے کار لاکر اپنی تحقیقی کامیابیوں کو تجارتی مقاصد کے لئے عام کرنے کے لئے وقف کیا گیا ہے۔

کوانٹم کمپیوٹنگ طب میں ایک نئی قسم کی کمپیوٹنگ قوت کی نمائندگی کرتی ہے۔امریکہ میں اس کا کامیاب مشاہدہ کیا گیا ہے جہاں طبی استعمال کے لیے دنیا کا پہلا کوانٹم کمپیوٹر بنایا گیا جس نے مختلف شعبوں میں عملی امور انجام دیئے۔

چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کوانٹم انفارمیشن کی چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی لیبارٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اوریجن کوانٹم کے چیف سائنسدان گو گوپھنگ  نے کہا ہے کہ نیا انسٹی ٹیوٹ چین کی آزاد کوانٹم کمپیوٹنگ قوت اور اس کے وسیع طبی اعداد و شمار کے درمیان "ہینڈ شیک ” کو فروغ دے گا۔ جسے کوانٹم ڈیٹا میڈیسن میں صلاحتیوں کے فروغ سے متعلق نئی سمت  کی تلاش کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!