اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینترکیہ: کافی کے شوقین افراد نے" ترکش کافی ڈے" زور شور سے...

ترکیہ: کافی کے شوقین افراد نے” ترکش کافی ڈے” زور شور سے منایا

ہیڈلائن:

ترکیہ: کافی کے شوقین افراد نے” ترکش کافی ڈے” زور شور سے منایا

جھلکیاں:

ترکیہ میں جمعرات کے روز "ترکش کافی ڈے” کے موقع پر تازہ بنائی گئی ترک کافی کی خوشبو نے فضا کو معطر کر دیا۔کافی کے شوقین افراد اور کافی شاپس نےاس دن کو مختلف تقریبات، ذائقے کے تجربات، ورکشاپس اور کہانی سنانےکےسیشنز کے ذریعےمنایا۔ کافی ڈے کے حوالے سے تفصیلات وڈیو میں جانئے۔

شاٹ لسٹ:

1- ترکیہ کے شہر استنبول میں ترکش کافی کے مختلف مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ(ترکش): حیات عثمان، استنبول کی مشہور کافی چین کے مالک

3-ترکیہ کےشہر استنبول میں ترکش کافی کےمختلف مناظر

تفصیلی خبر:

ترکیہ میں جمعرات کے روز "ترکش کافی ڈے” منایا گیا ہے۔ اس موقع پر تازہ بنائی گئی ترکش کافی کی خوشبو نے پورے ملک میں فضا کو معطر کر دیا۔

5 دسمبر  کا دن ہر سال ترکش کافی کی ثقافت اور روایات کو 2013 میں یونیسکو کےغیر مادی ثقافتی ورثے کےطور پرتسلیم کئے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

 کافی کےشوقین افراد اور کافی شاپس نے ملک بھر میں اس دن  کو مختلف تقریبات، ذائقے کے تجربات،  ورکشاپس اور کہانی سنانےکےسیشنز کے ذریعے منایاہے۔

ان تقریبات میں کافی بنانے کے روایتی طریقوں کو بھی  اجاگر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بڑی کافی چینز نے بھی صارفین کو متوجہ کرنے کے لئے تشہیری مواد اور تحائف پیش کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر "ہیپی ترکش کافی ڈے” کے پیغامات کےساتھ اس مشہور مشروب کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے استنبول کی ایک مشہور کافی چین کے مالک حیات عثمان نے ترکش کافی کی منفرد خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

ساؤنڈ بائٹ(ترکش): حیات عثمان، استنبول کی مشہور کافی چین کے مالک

"ترکش کافی کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اسے اس کے اجزاء کےساتھ بھی پی لیاجاتا ہے۔دیگر فلٹر شدہ کافیوں کےبرعکس ترکش کافی  کو اس کی مکمل شکل میں پسند کیا جاتا ہے۔کوئی بھی دوسری کافی اس جیسی  باریک نہیں پیسی جاتی۔”

ترکش کافی کی تاریخ عثمانی دور سےہے، جب یمن کے گورنر نے 1543 میں کافی کے دانے سلطان کو متعارف کرائے تھے۔

صدیوں کے دوران کافی ترک مہمان نوازی اور روایات کی علامت بن گئی جو  اکثر سماجی محافل اور اہم تقریبات میں پیش کی جاتی ہے۔

یہ ترکیہ میں اور اس کے باہر دونوں جگہوں پر گرمجوشی اور تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

استنبول، ترکیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!