اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں گھریلوتشدد کے خلاف کارروائی کے لئے نئے رہنما اصول جاری

چین میں گھریلوتشدد کے خلاف کارروائی کے لئے نئے رہنما اصول جاری

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نئے رہنما اصول جاری کئے ہیں جس سے پولیس کو گھریلو تشدد کو زیادہ مؤثر طریقے سے روکنے اور اس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

وزارت عوامی تحفظ ، اعلیٰ عوامی عدالت ، وزارت انصاف اور آل چائنہ ویمن فیڈریشن سمیت 9 اداروں کی جانب سے پیر کے روز مشترکہ طور پر جاری کردہ ان رہنما اصولوں میں ان حالات کی وضاحت کی گئی ہے جن کے تحت پولیس گھریلو تشدد سے متعلق شواہد جمع کرسکتی ہے۔ یہ وہ تشدد ہے جس سے حقیقی زندگی میں اکثر تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔

رہنما اصولوں کے مطابق اگر مجرم گھریلو تشدد کو تسلیم کرلیتا ہے تو مجرم اور متاثرہ فرد دونوں کے بیانات یا گواہ کا بیان درکار ہوگا۔ اگر مجرم الزامات سے انکار کرتا ہے تو ضمنی شواہد کے ساتھ ساتھ متاثرہ فرد یا گواہ کا بیان لازم ہوگا۔

رہنما اصولوں میں 8 اقسام کے ضمنی شواہد کی فہرست دی گئی ہے جن میں گھریلو تشدد کے واقعے کو دستاویزی شکل دینے والے آڈیو ویژول ریکارڈنگ اور ٹیلی فون ریکارڈنگ جیسے ڈیجیٹل مواد شامل ہیں۔

رہنما اصولوں کے تحت دوستوں اور پڑوسیوں کی گواہیاں، صحت کی نگہداشت کرنے والے اداروں سے حاصل کردہ طبی ریکارڈ اور گھریلو تشدد کے حوالے سے متعلقہ محکموں میں درج شکایات کا ریکارڈ بھی ضمنی شواہد ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!