اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہینگ چھن میں ’مکاؤ نیو نیبرہڈ‘ مرکز میں بزرگ شہریوں کو مختلف...

ہینگ چھن میں ’مکاؤ نیو نیبرہڈ‘ مرکز میں بزرگ شہریوں کو مختلف خدمات کی فراہمی شروع

ہیڈ لائن:

ہینگ چھن میں ’مکاؤ نیو نیبرہڈ‘ مرکز میں بزرگ شہریوں کو مختلف خدمات کی فراہمی شروع

جھلکیاں:

ہینگ چھن میں ’مکاؤ نیو نیبرہڈ‘  بزرگ شہریوں کے لئے قائم  سہولت مرکز نے یکم نومبر سے کام کا با ضابطه  آغاز کر دیا ہے۔ یہاں بزرگ شہریوں کو کس قسم کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں؟  آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ’مکاؤ نیو نیبرہڈ ‘بزرگ شہریوں کے لئے قائم  سہولت مرکزکے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (چینی): چھن ولینگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، مکاؤ فیڈریشن آف نیبرہڈ ایسوسی ایشنز، گوانگ ڈونگ

تفصیلی خبر:

ہینگ چھن میں ’مکاؤ نیو نیبرہڈ‘  بزرگ شہریوں کے لئے قائم سہولت مرکز کا یکم نومبر کو باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

یہ مرکز گوانگ ڈونگ مکاؤ’ ان ڈیپتھ کوآپریشن زون‘ میں رہائش پذیر  55 سال اور اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے زیادہ جامع اور متنوع خدمات پیش کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): چھن ویلیانگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، مکاؤ فیڈریشن آف نیبرہڈ ایسوسی ایشنز، گوانگ ڈونگ

”ہمیں امید ہے کہ ہینگ چھن میں مکاؤ کے ان رہائشیوں کو  زندگی اور ترقی کے ساتھ جلد ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔ اس مقصد کے لئے ہم نے بہت زیادہ کام کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کی سماجی سرگرمیوں کی پھر سے تشکیل ہو۔ ان میں تعلق کا مضبوط احساس پیدا کیا جائے۔ وہ نئے دوستوں سے ملیں اور ترقی کے مزید مواقع تک رسائی حاصل کریں۔

 ہینگ چھن میں دی گئی یہ خدمات دو بڑے حصوں میں تقسیم کی جا سکتی ہیں۔ ایک تو بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات ہیں۔ کچھ بزرگوں کا ہم اس حوالے سے حوصلہ بڑھا سکتے ہیں کہ وہ سماج سے زیادہ سے زیادہ رابطے میں رہیں، دوسروں کے ساتھ تعلقات بنائیں اور اپنے دلچسپیوں کو بڑھائیں۔

ایسے بزرگ شہری جو جسمانی طور پر معذور ہیں یا کم متحرک ہیں، ہم ان کے گھروں کو جاتے ہیں اور صحت کی بحالی کے لئے انہیں تھراپی اور فزیو تھراپی کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہمارا عملہ انہیں نہانے، کھانا پہنچانے اور کلینک تک لے جانے میں مدد فراہم کرے گا۔

 دوسرا شعبہ سماجی خدمات کا ہے۔ ہم مختلف عمر کے گروپوں کے لئے سماجی پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔ ان میں خاندانی خدمات، نوجوانوں کے پروگرام اور تعلیمی اقدامات شامل ہیں۔ یہ پروگرام سماج کا مضبوط احساس پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ہم ان کوششوں میں تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔”

اس خدمت مرکز نے جون 2024 میں آزمائشی طور پر خدمات شروع کی تھیں۔ اس مرکز نے  30 نومبر تک 23 ہزار  سے زائد خدمات فراہم کی ہیں۔

چوہائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!