پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ افریقہ کے لئے ترقی کی نوید...

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ افریقہ کے لئے ترقی کی نوید ہے۔،کینیا کے ماہر

ہیڈ لائن:

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ افریقہ کے لئے ترقی کی نوید ہے۔،کینیا کے ماہر

جھلکیاں:

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ دنیا بھر کے لئے ترقی کی نوید لایا ہے۔ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اس منصوبے کے تناظر میں پسماندگی سے نجات کی امید باندھے ہوئے ہیں۔ اب براعظم افریقہ کو بھی اہم سہولیات تک رسائی مل رہی ہے۔ آئیے اس ویڈیو میں اس حوالے سے کینیا کے ایک ماہر کی گفتگو سنتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کے تعمیر کردہ نیروبی۔ مومباسا سٹینڈرڈ گیج ریلوے کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ڈینس مونن موینکی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چائنہ افریقہ سنٹر آف افریقہ پالیسی انسٹی ٹیوٹ

تفصیلی خبر:

کینیا کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) نے افریقی ممالک میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ڈینس مونن موینکی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چائنہ افریقہ سنٹر آف افریقہ پالیسی انسٹی ٹیوٹ

”بی آر آئی نے براعظم افریقہ کی اہم سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا ہے۔ ہم نے سڑکیں دیکھی ہیں جو تعمیر ہو چکیں ہیں۔ ہم نے بندرگاہیں دیکھی ہیں جنہیں تیار کیا جا چکا ہے۔ ہم نے ریلویز کی تعمیر  بھی دیکھی ہے۔ آپ کینیا کو دیکھیں۔ یہاں ہمارے پاس  ایس جی آر (اسٹینڈرڈ گیج ریلویز) کی صورت میں ایک معیاری ریلوے لائن ہے۔ ایس جی آر مومباسا سے شروع ہوتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر سامان لے کر آتی ہے، پھر اسے دارالحکومت نیروبی اور دیگر علاقوں تک پہنچاتی ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جنہوں نے حقیقت میں افریقہ کے براعظم اور خاص طور پر کینیا جیسے ممالک کو بدل کے رکھ دیا ہے۔ اس نے اس امر کوبھی یقینی بنایا ہے کہ ہم اقتصادی تعاون کو فروغ دیں اور  پھر اس کے فائدے سب سمیٹیں۔یہی بی آر آئی کی انفرادیت ہے۔”

نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!