چینی وزیر خارجہ وانگ یی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایک تشہیری تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ ژو(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین انسانیت کے مشترکہ اقدار کی پیروی کرنے، سلامتی کے ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ، ترقی کے ساتھ انسانی حقوق کے فروغ اور تعاون کے ساتھ انسانی حقوق کو آگے بڑھانے کے لئے تمام ممالک اور اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
وانگ نے پیر کو ہانگ ژو میں منعقدہ اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق پر ہرنان سانتا کروز مکالمے کے لئے اپنے ایک تحریری پیغام میں کہا کہ دنیا اس وقت جس درجے کی گہری تبدیلی سے گزررہی ہے، گزشتہ ایک صدی میں نہیں دیکھی گئی، جغرافیائی سیاسی تنازعات بڑھ رہے ہیں، عالمی معیشت کی بحالی کمزور ہے اور انسانی حقوق کے نظم ونسق میں کمی آرہی ہے۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ تمام انسانی حقوق کے حصول کے لئے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق (ای ایس سی آر) سے مساوی فائدہ اٹھانے کو یقینی بنانا ایک اہم مقصد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو فوقیت دینے کے عزم کے ساتھ چین نے انسانی حقوق کی ترقی کا ایک ایسا راستہ تلاش کیا ہے جو وقت کے رجحان اور اس کے قومی حالات کے مطابق ہے۔ چین کے انسانی حقوق کے مقاصد میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور ای ایس سی آر کا تحفظ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link