اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈیجیٹل اختراع سے ’’عمدہ چینی‘‘ مصنوعات عالمی سطح پرچھاگئیں

ڈیجیٹل اختراع سے ’’عمدہ چینی‘‘ مصنوعات عالمی سطح پرچھاگئیں

چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں چین۔ سنگاپور تیانجن ایکو سٹی کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں واقع چین- سنگاپور تیانجن ایکو سٹی سائنس پارک کے ایک ڈیجیٹل مرکز میں ڈیجیٹل انسان آنے والے مہمانوں کا کئی زبانوں میں استقبال کرتے ہیں۔ یہ تیانجن کی قدیم مصنوعات کا ثقافتی ورثہ اور بیانیہ پیش کرتے ہیں۔

مرکز کے نمائشی ہال میں  وی آر گلاسز مہمانوں کو ایک ورچوئل دنیا میں لے جاتے ہیں جہاں وہ بیجنگ۔ تیانجن۔ ہیبے خطے اور اس سے آگے کے غیرمادی ثقافتی ورثے، صدیوں پرانے برانڈز اور تخلیقی ثقافتی مصنوعات کو تلاش کرسکتے ہیں۔

مرکز کے تیار کردہ تیانجن ڈیجیٹل تجارتی عالمی تشہیر پلیٹ فارم نے جولائی 2023 میں آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کیا تھا۔ حال ہی میں اس پلیٹ فارم کا 2.0 ورژن باضابطہ طور پر لانچ کردیا گیا ہے جس نے بیجنگ۔ تیانجن۔ ہیبے خطے اور دیگر اہم علاقوں کو عالمی ثقافتی اور تجارتی تبادلے میں شامل ہونے کے قابل بنادیا ہے۔

بلیو فوکس (تیانجن) ڈیجیٹل سروس انڈسٹری پروموشن سنٹر کے اکاؤنٹ ڈائریکٹر لی ہوا رونگ کا کہنا ہے کہ مرکز نے ڈیجیٹل خدمات کی صنعت کے لئے ایک جدید مرکز کی حیثیت سے گزشتہ برس کے دوران 100 سے زائد ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے کاروباری اداروں کو راغب کیا ہے۔

چین کے پہلے تھری اے گیم ’’بلیک میتھ،  ووکانگ‘‘ نے رواں سال عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔ ایس این کے ٹیکنالوجی نے تیانجن میں تیار کردہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھایا اور متعلقہ گیم کمپنیوں کو مارکیٹنگ خدمات مہیا کرکے مقامی ثقافتی مصنوعات کو عالمی مارکیٹوں میں فروغ دینے میں دیگر ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ شامل ہوگئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!