ہیڈ لائن:
ویزا فری پالیسی کے ثمرات،ستمبر تک 9 کروڑ 46 لاکھ سےزائد غیر ملکیوں کے چین آئے
جھلکیاں:
چین نے گزشتہ سال کے آخر سے 38 ممالک کے لئے ویزا استثنیٰ پالیسیاں نافذ کی ہیں۔ان پالیسیوں کے نتیجے میں پہلی تین سہ ماہیوں میں تقریباً 9 کروڑ 46 لاکھ 30 ہزار غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا ہے۔ تفصیلات کے لئے وڈیو دیکھیے ۔
شاٹ لسٹ:
1-چین میں غیر ملکی سیاحوں کے مختلف مناظر
2-ساؤنڈبائٹ1(انگریزی): اولگا ایلیکس وا، روسی سیاح
3-ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): پیٹروس لِگوسگاکِس، یونانی سیاح
4-ساؤنڈ بائٹ3(فرانسیسی): ماریزا اولیویا، فرانسیسی سیاح
5- چین کے مختلف مناظر
6-چین میں غیر ملکی سیاحوں کے مختلف مناظر
7-ساؤنڈ بائٹ 4(یونانی): تھیوڈور سوٹیریڈس، یونانی سیاحتی ایجنٹ
8-ساؤنڈ بائٹ5(انگریزی): سیپریان سلمکو، صدر، بو کووینا سیاحت ایسوسی ایشن
تفصیلی خبر:
چین نے گزشتہ سال کے آخر سے 38 ممالک کے لئے ویزا استثنیٰ کی پالیسیاں نافذ کی ہیں۔اس انتظام کے تحت لوگ کاروبار،سیاحت، خاندانی دورے، تبادلے اور ٹرانزٹ جیسےمقاصد کے لئے چین میں ویزا کےبغیر 30دن تک قیام کرسکتے ہیں۔
ملک کی قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق ان ویزا پالیسیوں کے شاندار نتائج سامنے آچکے ہیں۔
چین نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں تقریباً 9 کروڑ 46 لاکھ 30 ہزار غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 78.8 فیصد زیادہ ہے۔چین نے ادائیگی کی سہولیات، نیٹ ورک خدمات سمیت سیاحت کے لئے کئی دیگر سازگار اقدامات اٹھائے ہیں۔دوسرےممالک سے آنے والے کئی سیاحوں نے چین میں اپنے دوروں کے تاثرات بیان کئے ہیں۔
ساؤنڈبائٹ1(انگریزی): اولگا ایلک سیوا، روسی سیاح
"ہم ویزا فری پالیسی کے تحت چین آئے ہیں۔ اب یہاں سفر کرنا اور اطراف کی خوبصورتی کو دیکھنا زیادہ آسان ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): پیٹروس لِگوسگاکِس، یونانی سیاح
"میں یہاں خود کو بہت محفوظ محسوس کرتا ہوں، اگر آپ چینی زبان نہ بھی بولیں پھر بھی یہاں ہر کام کرنا نہایت آسان ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ3(فرانسیسی): ماریزا اولیویا، فرانسیسی سیاح
"میں ایک مہینے تک چین میں رہی اور شنگھائی، بیجنگ اور پھر تھیان جن کا دورہ کیا۔ چین کے بارے میں میرا پہلا تاثر یہ ہے کہ یہ ایک بہت بڑا اور خوبصورت ملک ہے۔چینی لوگ بہت مہمان نواز اور گرم جوش ہیں۔ اکثر لوگوں نےمجھے یہاں کی ثقافت کے بارے میں بتایا۔”
عالمی سیاحتی شعبے کے ماہرین نے بھی چین کےسفر کو آسان اور بین الاقوامی تبادلےکو بڑھانے والی اس پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 4(یونانی): تھیوڈور سوٹیریڈس، یونانی سیاحتی ایجنٹ
"ویزا کی شرط کے خاتمے کےساتھ اب چین کا سفر بہت آسان ہو گیا ہے۔ یہ ایک بہت ہی سستا سفر ہے۔میں اس اقدام پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔یہ ایک پائلٹ پروگرام ہے، جیسے کوئی بڑی تبدیلی ایک پائلٹ اسکیم کے طور پرشروع ہوتی ہے۔میں سمجھتا ہوں اور مجھے امید بھی ہے کہ یہ پالیسی مستقل طو ر پر نافذ ہو جائے گی۔”
ساؤنڈ بائٹ5(انگریزی): سیپریان سلمکو، صدر، بو کووینا سیاحت ایسوسی ایشن
"میں سمجھتا ہوں کہ چینی مارکیٹ مشرقی یورپ خصوصاً رومانیہ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ چین میں میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ میرے خیال میں ہماری حکومت موجودہ تعلق کو مزید بڑھائے گی۔”
بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link