اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے انتہائی طویل المعیاد خصوصی ٹریژری بانڈ فنڈز مختص کردیئے

چین نے انتہائی طویل المعیاد خصوصی ٹریژری بانڈ فنڈز مختص کردیئے

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے علاقے فو یانگ میں صارفین ایک خزانچی کو اشیاء کے تبادلہ پروگرام کی سبسڈی کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ رواں سال 10 کھرب یوآن (تقریباً 139 ارب امریکی ڈالر) کے انتہائی طویل المعیاد خصوصی ٹریژری بانڈز کے ذریعے جمع کردہ فنڈز مخصوص منصوبوں اور پروگراموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق 700 ارب یوآن اہم قومی حکمت عملیوں کے نفاذ اور اہم شعبوں میں سلامتی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مختص  کئے گئے ہیں جبکہ 300 ارب یوآن سازوسامان کی اپ گریڈیشن اور اشیائے صرف کے تبادلہ پروگرام پر خرچ کئے جارہے ہیں۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے ان منصوبوں کی فہرست بھی جاری کی ہے جن پر فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں۔ ان میں دریائے یانگسی کے ساتھ ساتھ ریلوے ، شاہراہوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر ، شمال مشرقی علاقے میں اعلیٰ معیار کے کھیتوں کا قائم اور شمال مشرقی ، شمالی اور شمال مغربی خطوں میں شیلٹر بیلٹ پروگرام شامل ہیں۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے نگرانی اور جانچ پڑتال بڑھانے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے اور منصوبوں کی تعمیر جلد از جلد شروع کرنے کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔

رواں سال کی سرکاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق چین رواں سال کے آغاز سے اگلے کئی سال تک ہر سال انتہائی طویل المعیاد خصوصی ٹریژری بانڈز جاری کرے گا جس میں رواں سال کے لئے 10 کھرب یوآن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!