اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی انسداد صحرائیت کی مہارت کو سعودی عرب قدر کی نگاہ...

چین کی انسداد صحرائیت کی مہارت کو سعودی عرب قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے، سینئر عہدیدار

سعودی عرب کے ریاض میں اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد صحرائیت (یو این سی سی ڈی) کے فریقین کی 16 ویں کانفرنس (کوپ 16) میں لوگ چائنہ پویلین کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب انسداد صحرائیت کے لئے چین کی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وہ چین کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھے گا اور اس سے فائدہ اٹھائے گا۔

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے اول نائب وزیر برائے ماحولیات اسامہ فقہی نے انسداد صحرائیت کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 16 ویں اجلاس کے موقع پر شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے صحرائیت پر قابو پانے کے طریقے بہت متاثر کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صحرائیت سے نمٹنے کے لیے چین کے بڑے منصوبوں کا مشاہدہ کیا ہے جو بہت کامیاب ہیں اور ہم اس حوالے سے چین کو سراہتے ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ چینی کمپنیوں، محققین اور اداروں کے ساتھ مل کر صحرائیت کا مقابلہ کرنے میں چین کی کامیابی سے ملک کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

تیزی سے ترقی اور مویشیوں کی چراگاہوں میں اضافے سے سعودی عرب میں زمین انحطاط کا شکار ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ صحرائیت کے مسئلے سے نمٹاجائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!