بلغاریہ میں چین کی سفیر دائی چھنگ لی صوفیہ میں چین کی پریمیئم مصنوعات و خدمات نمائش اور بزنس میچ میکنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
صوفیہ (شِنہوا) چینی کتاب "موجودہ چینی معاشرہ: بنیادی نظام اور روزمرہ زندگی” کا بلغاریہ کی زبان میں ترجمہ صوفیہ میں چین کے ثقافتی مرکز میں ایک خصوصی تقریب کے دوران متعارف کرایا گیا۔
یہ کتاب بلغاریہ کے بیسٹ سیلر پبلیشنگ ہاؤس نے چین کے سفارتخانے اور چائنہ رینمن یونیورسٹی پریس( سی آر یو پی )کے تعاون سے شائع کی ہے۔
یہ چین کی آبادی، شادی اور خاندان کے نظام، تعلیمی نظام، سماجی تحفظ اور چینی عوام کی خصوصیات جیسے مختلف موضوعات پر مشتمل ہے۔
بلغاریہ میں چین کی سفیر دائی چھنگ لی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ایک نقطہ آغاز ثابت ہوگی جو چین کی سماجی ترقی کے بارے میں مزید جاننے ،اپنے علم اور نکتہ نظر کو بڑھانے اور نئے رجحانات کو اپنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔
انہوں نے قارئین کو چین کو معروضی اور منصفانہ انداز میں دیکھنے کی ترغیب دی جو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سی آ ریو پی کے جنرل منیجر لی کائی لونگ نے زور د یتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب بلغاریہ کے شہر یوں کو چین کو سمجھنے اور چینی معاشرہ کےبارے میں ایک جامع تفہیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جس میں چین کےسیاسی اور آبادی کے نظام اور لوگوں کے خاندان، شادی اور تعلیم کے بارے میں نکتہ نظر شامل ہیں۔
