انڈونیشیا میں چین کے سفیر وانگ لوتھونگ انڈونیشیا کے جکارتہ میں جکارتہ- با ن دونگ ہائی سپیڈ ریلوے کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
جکارتہ (شِنہوا) چین کی جانب سے انسداد منشیات معائنہ آلات انڈونیشیا کےحوالے کرنے کی تقریب جکارتہ میں منعقد ہوئی جس میں انڈونیشیا میں چین کے سفیر وانگ لو تھونگ اور انڈونیشیا کے نیشنل نارکوٹکس بورڈ کے سربراہ مارتھینس ہوکوم سمیت 80 سے زائد عہد یداروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔
وانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو کے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں فریقوں کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں ہمارے اس عزم کا اظہار کیا گیا تھا کہ منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ جیسے بین الاقوامی جرائم کے خلاف مشترکہ طور پر جنگ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات معائنہ آلات کی حوالگی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چین اور انڈونیشیا کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے ذریعے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
وانگ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ آلات انڈونیشیا کی منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو بڑھائیں گے، سماجی استحکام کو برقرار رکھیں گے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
مارتھینس نے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ آلات انڈونیشیا کی انسدادمنشیات صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ آلات بلا شبہ منشیات سے متعلق جرائم کی روک تھام اور مقابلہ کرنے کی ہماری صلاحیت کو بڑھائیں گےاور امید ظاہر کی کہ منشیات پر قابو پانے کی کوششوں میں مزید دوطرفہ تعاون ہوگا۔
تقریب کے دوران وانگ اور مارتھینس نے اپنی اپنی حکومتوں کی طرف سے حوالگی کی دستاویزات پر دستخط کیے۔
