گوادر میں چین کی مدد سے تعمیر کردہ نئے گوادر بین الاقوامی ایئرپورٹ کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے کہا ہے کہ نیا گوادر بین الاقوامی ایئرپورٹ دسمبر کے آخر تک کام شروع کردے گا۔
پی اے اے کے بیان کے مطابق دورے کے موقع پر افسر کو ایئرپورٹ کی جدید خصوصیات اور مستقبل میں اس سے پیدا ہونے والے کاروبار اور سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
چین کی طرف سے عطیہ کردہ ایئرپورٹ پر 4 ایف گریڈ کی جدید ترین سہولت میسر ہے جہاں بڑے سول طیارے کو اتاراجاسکتاہے اوراس کا رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے۔
رابطوں کے چیلنجز سے نمٹنے ہوئے ایئرپورٹ جدید ایئر لائنز کو گوادر تک خدمات کی فراہمی کے قابل بنائے گا، علاقائی اقتصادی ترقی میں اضافہ کرے گا اور گوادر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک ترسیلی مرکز کے طور پر پیش کرے گا۔
چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم منصوبہ سی پیک 2013 میں شروع کیا گیا تھا جو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گوادر پورٹ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں کاشغر سے جوڑنے والی راہداری ہے، جس کے پہلے مرحلے میں توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ نئے مرحلے میں زراعت اور معاشی شعبوں تک توسیع دی گئی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link