اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے وزیر اعظم اہم عالمی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ...

چین کے وزیر اعظم اہم عالمی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ 1+10 مذاکرات میں حصہ لیں گے

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ پیر کے روز 10 بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں  کے سربراہان کے ساتھ 1+10 مذاکرات منعقد کریں گے۔

لین نے جمعہ کے روز بتا یا کہ  10 اہم عالمی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان  میں نیو ڈیویلپمنٹ بینک  کے صدر ڈیلما روزف ،عالمی بینک  کے صدر اجے بنگا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا، عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل این گوزی اوکونجو ایویلا،یو این ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینز پان، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف۔ ہونگبو،آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈ یویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل میتھیاز کورمان،بینک فار انٹر نیشنل سیٹلمنٹس کے جنرل منیجر اگسٹن کارسٹنز،چیئرآف دی فنانشل سٹیبلٹی بورڈ کلاس ناٹ اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمینٹ بینک کے صدر جین لی چھن شامل ہیں۔

لین نے کہا کہ عالمی مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے ترقی پر اتفاق رائے کی تعمیر کے موضوع کے تحت شریک فریقین  3 موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ان میں عالمی اقتصادی منتقلی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تبدیلی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اورعالمی اقتصادی نظم و نسق نظام کے اصلاحات اور ترقی کو آگے بڑھانے میں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اوراصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لیے چین کی  جامع کوششوں اور چینی جدیدیت کی نئی بنیاد ڈالنے جیسے موضوعات شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!