اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 504۔کیوبٹ سپرکنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر متعارف کروا کر نیا ریکارڈ بنا...

چین نے 504۔کیوبٹ سپرکنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر متعارف کروا کر نیا ریکارڈ بنا دیا

چین نے 504۔ کیوبٹ "شیاؤ ہونگ” چپ سے لیس "تھیان یان-504” سپرکنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر لانچ کرکے نیا مقامی ریکارڈ بنادیا۔(شِنہوا)

ہیفے (شِنہوا) چین نے 504۔ کیوبٹ "شیاؤ ہونگ” چپ سے لیس "تھیان یان۔504” سپرکنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹرمتعارف کر واتے ہوئے ایک نیا مقامی ریکارڈ قائم کردیا جو کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

کوانٹم کمپیوٹر کو چائنہ ٹیلی کام کوانٹم گروپ (سی ٹی کیو جی) ، چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے ماتحت سینٹر فار ایکسیلینس اِن کوانٹم انفارمیشن اینڈ کوانٹم فزکس اور مشرقی صوبے انہوئی میں قائم ایک معروف کوانٹم کمپنی کوانٹم سی ٹیک کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

سی ٹی کیو جی کے مطابق ’’ تھیان یان ۔504 ‘‘ نے 500۔ کیوبٹ چپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آئی بی ایم جیسے بین الاقوامی کوانٹم کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز کی کارکردگی کو کیوبٹ لائف ٹائم، ریڈ آؤٹ فیڈیلٹی اور دیگر اہم پہلوؤں کے اعتبار سے بھی میچ کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

اس کوانٹم کمپیوٹر کو "تھیان یان ” کوانٹم کمپیوٹنگ کلاؤڈ پلیٹ فارم میں ضم کیا جائے گا  تاکہ دنیا بھر کے صارفین کو اس تک رسائی مل سکے۔

چائنہ ٹیلی کام کا کوانٹم کمپیوٹنگ کلاؤڈ پلیٹ فارم "تھیان یان ” نومبر 2023 میں شروع کیا گیا تھا جسے اب تک 50 ممالک سے 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار استعمال کیا جاچکا ہے۔

یہ عالمی صارفین کو آسان اور براہ راست کوانٹم کمپیوٹنگ خدمات فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!