پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نے مٹی کا پروفائل ڈیٹا سیٹ جاری کر دیا

چین نے مٹی کا پروفائل ڈیٹا سیٹ جاری کر دیا

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کی بائی چھوان کاؤنٹی کے سانڈاؤ ٹاؤن شپ میں مٹی کے کٹاؤ کی بحالی کے ایک منصوبے کے مقام کو دیکھا جا سکتاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے بیجنگ میں اپنے مٹی کے پروفائل ڈیٹاسیٹ کی رونمائی کردی ہے۔

چائنہ سائنس ڈیلی میں جمعہ کو شائع ہونے والی خبرکے مطابق ملک نے  مٹی کا ایک جامع، اعلیٰ درستگی کا حامل  ڈیجیٹل  ڈیٹا بیس مکمل کر لیا ہے جو ایک وسیع علاقے پر مشتمل ہے۔

ڈیٹاسیٹ چین کے مٹی کے وسائل اور معیار کی عکاسی کرتا ہے۔یہ 25 جلدوں اور2 کروڑ75 لاکھ 10 ہزار الفاظ پر مشتمل ہے جو ملک بھر میں 2 ہزار 200 کاؤنٹیزمیں 63 ہزار سے زائد مٹی کے پروفائلز سے جمع کیا گیا ہے۔

تحقیقی ٹیم مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور مٹی کے سائنس کے طریقوں کے ساتھ کارٹوگرافی پر مشتمل ہے۔

ڈیٹا سیٹ کی تیاری کا آغاز 1999 میں ہوا تھا۔ اس کی اشاعت چین کی مٹی کی سائنسی تحقیق کو بنیادی اعداد و شمار فراہم کرے گی اور جیو سائنسز،ماحولیاتی علوم،زراعت اور اقتصادیات کے شعبوں میں اختراعی تحقیق کو فروغ دے گی۔

یہ ڈیٹا سیٹ اعلیٰ درستگی کے حامل مٹی کے زمانی و مکانی بڑے ڈیٹا کے ساتھ قومی اہم کاموں میں خدمات انجام دے چکا ہے، جن میں تیسرا قومی مٹی سروے شامل ہے۔

یہ ڈیٹا سیٹ ژے جیانگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پبلیشنگ ہاؤس کے ذریعے شائع کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!