اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بون میروعطیات کی تعداد 19 ہزار ہو گئی

چین میں بون میروعطیات کی تعداد 19 ہزار ہو گئی

چائنہ میرو ڈونر پروگرام کے مطابق چین کے بون میرو بینک میں 18 ہزار  عطیہ دہندگان کا اندراج موجود ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)چائنہ میرو ڈونر پروگرام (سی ایم ڈی پی) نے اعلان کیا  ہے کہ اس نے 2001 میں اپنے آغاز کے بعد سے اب تک غیر متعلقہ عطیہ دہندگان سے 19 ہزار ہیماٹوپوائٹک سٹیم سیل کے عطیات کی سہولت فراہم کی ہے۔

دنیا کے چوتھے بڑے بون میرو بینک سی ایم ڈی پی  نے جمعہ کے روز انکشاف کیا ہے کہ اس کے پاس درج شدہ امکانی سٹیم سیل عطیہ دہندگان کی تعداد تقریباً 34لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ہیماٹوپوائٹک سٹیم سیلز بون میرو میں خون کے ہر قسم کے خلیات پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

غیر متعلقہ رضاکاروں کے عطیات خون کے امراض جیسا کہ لیوکیمیا اور سکل سیل انیمیا سے لڑنے والے افراد کے لیے زندگی بچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ستمبر تک سی ایم ڈی پی نے  خون کی خرابی میں مبتلا 12 ہزار سے زائد مریضوں کو ہیومن لیوکوسائٹ اینٹیجن(ایچ ایل اے)میچنگ خدمات فراہم کی ہیں۔

اس کے علاوہ سی ایم ڈی پی نے گزشتہ سالوں کے دوران اپنے رضاکار نیٹ ورک کو مسلسل توسیع دی  ہے اور 90 فیصد پریفیکچر سطح کے انتظامی علاقوں میں سروس ٹیمز تشکیل دی ہیں۔

ملک بھر میں سی ایم ڈی پی کے درج شدہ رضاکاروں کی تعداد  ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!