اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں معاشی بحالی سے سفری طلب میں اضافے کے بعد ریکارڈ...

چین میں معاشی بحالی سے سفری طلب میں اضافے کے بعد ریکارڈ ریلوے آمدورفت

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر شی شوانگ بان نا سے لاؤس کے شہر لوانگ پرابانگ جانے والی ٹرین میں عملہ مسافروں کو تفریح فراہم کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریلوے نیٹ ورک سے رواں سال کے ابتدائی 11 کے دوران سفر کا نیا ریکارڈ قائم ہوا جس کی وجہ مستحکم معاشی بحالی اور سیاحتی صنعت کا عروج ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کے مطابق  جنوری سے نومبر کے دوران ریلوے نے  4 ارب سے زائد سفر انجام دیئے۔ ایک سال کے اندر اس حد کو عبور کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

یہ تعداد 2023 کے 3.86 ارب سفر سے کہیں زائد  اور 2020 کے 2.2 ارب سفر سے تقریبا دوگنا ہے۔ اس وقت چین میں سفر وبائی امراض سے بری طرح متاثر تھا۔

چین کا ریلوے نیٹ ورک ایک لاکھ 60 ہزار کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جس میں 46 ہزار کلومیٹر کی تیزرفتار ریلوے بھی شامل ہے۔ ریلوے نیٹ ورک اب 2 لاکھ سے زائد آبادی والے 99 فیصد چینی شہروں جبکہ  تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک 5 لاکھ سے زائد آبادی والے 97 فیصد شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔

چائنہ ریلوے کے مطابق چین ریلوے مسافروں کے حجم اور کاروبار کے اعتبار سے دنیا میں پہلی پوزیش برقرار رکھے ہوئے ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!