اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے احتیاطی تقاضوں پر مبنی صحت...

چین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے احتیاطی تقاضوں پر مبنی صحت کی نگہداشت کو اپنالیا

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین لائٹ آف انٹرنیٹ نمائش کے دوران عملے کا رکن ایک شخص کو ہولوگرافک ذہین میڈیکل امیجنگ سسٹم کی آزمائش میں رہنمائی کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ایک ایسے ہسپتال کا تصور کریں جہاں آپ کو ایک ذہین روبوٹ خوش آمدید کہتا ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کو تشخیص کی تفصیلات تیزی سے موصول ہوجائیں۔

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ایک چھوٹے سے قصبے ووژین میں مصنوعی ذہانت سے لیس ایک ہسپتال نے گزشتہ برس کام شروع کیا تھا۔ جو اب تک ہزاروں مریضوں کو خدمات مہیا کرچکا ہے۔ 10 سے کم انسانی ڈاکٹروں اور ذہین ٹرائی ایج روبوٹس کی ایک ٹیم کے ساتھ  ہسپتال صحت کی نگہداشت میں ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں سب سے آگے ہے۔

اس ہسپتال نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا اطلاق کرتے ہوئے طبی تشخیص، دائمی بیماری کے انتظام اور بحالی جیسی خدمات کو بہتر بنایا ہے۔

مقامی رہائشی ژو وائی بن نے حال ہی میں ہسپتال میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے جگر کی افعال کے ٹیسٹ کرائے۔ ایک خود کار طریقے سے تیار کردہ رپورٹ میں ان کے جگر میں چربی کی نشاندہی کی گئی جس میں مصنوعی ذہانت نے جگر میں چربی کی تشخیص کا اشارہ 5 سے 30 فیصد تک درست بتانے میں معاونت کی۔

ژو کا کہنا تھا کہ اس سے وہ بیماری کے ابتدائی مرحلے میں علاج کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

چین میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے جس کے ساتھ ساتھ طبی تشخیص اور علاج میں اس کا اطلاق بھی فروغ پارہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!