چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نویں چین۔ فرانس اعلیٰ سطح کے اقتصادی اور مالیاتی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے فرانسیسی وزیر برائے معیشت، خزانہ، صنعتی و ڈیجیٹل خودمختاری انتونی آرمنڈ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اقتصادی و مالی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر ایمانداری سے عملدرآمد کرنا چاہئے، اقتصادی، مالی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہیے، باہمی فائدے اور مفید نتائج کے لئے کام کرنا چاہئے اور چین۔ فرانس اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مستحکم ترقی پر زور دینا چاہئے۔
فرانسیسی وزیر انتونی آرمنڈنے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ باہمی تعاون کو وسیع اور گہری سطح تک بڑھانے کے لئے تعاون بڑھانےکا خواہاں ہے۔
