اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کو توقع ہے جشن بہاراں سب کے لئے خوشی کا لمحہ...

چین کو توقع ہے جشن بہاراں سب کے لئے خوشی کا لمحہ ہوگا، ترجمان

یونیسکو نے چین کے نئے سال کے موقع پر چینی عوام کی سماجی سرگرمیوں پر مبنی جشن بہاراں کو انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ (شنِہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یونیسکو کی غیرمادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں جشن بہاراں کے شامل ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ  یہ تہوار سب کے لئے خوشی کا لمحہ ہوگا۔

ترجمان لِن جیان نے یہ بات اس خبر کے جواب میں کہی کہ اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے متعلق ادارے (یونیسکو) نے چین کے نئے سال کے روایتی جشن میں چینی عوام کی سماجی رسومات اور موسم بہار کے تہوار کو انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موسم بہار کا تہوار چینی ثقافت کا سب سے قدیم اور اہم روایتی تہوار ہے۔ یہ تہوار نئے سال کی آمد کا اعلان اور میل ملاپ کا وقت ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موسم بہار کا تہوار امن اور ہم آہنگی کا مظہر ہے جو چینی قوم اور تہذیب کے اقدار ہیں، جس سے یہ ایک ایسا تہوار بن جاتا ہے جو چین کے لئے معنی خیز ہے اور دنیا اس سے لطف اندوز ہوسکتی ہے۔

لِن جیان کے مطابق  اس تہوار پر تقریباً 20 ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے اور دنیا کا تقریباً 5 واں حصہ اسے مختلف طریقوں سے مناتا ہے۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی نے نئے قمری سال کو اقوام متحدہ کی فلوٹنگ تعطیل کے طور پر درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان نے دنیا بھر سے لوگوں کو چین آنے اور موسم بہار کے تہوار کی ثقافت کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!