اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نئی قسم کے شہری ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دے گا

چین نئی قسم کے شہری ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دے گا

چین نے نئی قسم کے شہری ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے رہنمااصول جاری کردیئے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے نئی قسم کے شہری ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے رہنمااصول جاری کردیئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور اسٹیٹ کونسل کے جنرل آفس نے مشترکہ طور پر ان رہنما اصولوں کی منظوری دی ہے جن میں 2 اہم اہداف پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

رہنما اصولوں کے مطابق 2027  تک نئی قسم کے شہری ڈھانچے کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت کی جانی چاہئے، لچکدار شہروں کی ترقی کے لئے مسلسل حمایت فراہم کی جانی چاہئے جبکہ کئی ایسے تجربات اور طریقہ کار کو اختیار کرنا چاہیے جن کی تقلید اور توسیع کی جاسکتی ہو۔

رہنما اصولوں کے مطابق 2030 تک نئی قسم کے بنیادی شہری ڈھانچے کی تعمیر کو قابل ذکر نتائج حاصل کرناہوں گے تاکہ اعلیٰ سطح کے لچکدار شہروں کے ایک گروپ کی تعمیر کو آگے بڑھانے، شہری تحفظ کو فروغ دینے اور زیادہ محفوظ،منظم، سمارٹ اور موثر شہری معمولات کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔

رہنما اصولوں کے تحت اہداف کو حاصل کرنے کے لئے 11 پہلوؤں میں بڑے کاموں کو پورا کرنا ضروری ہے، جن میں مصنوعی ذہانت پر مبنی شہری ڈھانچے کی تعمیر اور بہتری پر عملدرآمد، جدید شہری ڈھانچہ، ذہانت پر مبنی گاڑیوں کی مربوط ترقی کو فروغ دینا اور سمارٹ رہائشی کوارٹرز تیار کرنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر اہم کام جیسے ہاؤسنگ اور بلڈنگ مینجمنٹ کی نگرانی کی سطح کو بڑھانا، ڈیجیٹل مکانوں کی تعمیر، شہر کی انفارمیشن ماڈلنگ پلیٹ فارمز کو بہتر بنانا، سائبر اور ڈیٹا سکیورٹی کو برقرار رکھنا بھی رہنما اصولوں میں شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!