ہیڈ لائن:
ترکیہ کے 71 طلباء کو چینی زبان کی مہارت پر وظائف دئیے گئے۔
جھلکیاں:
استنبول میں 71 ترک طلباء کو چینی زبان میں مہارت حاصل کرنے پر وظائف دئیے گئے ہیں ۔اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی ہے ۔ آئیے اس تقریب کا احوال اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ استنبول، ترکیہ میں چینی قونصل جنرل سکالرشپ ایوارڈ تقسیم کی تقریب کے مختلف مناظر
2۔ استنبول میں چین کے قونصلر جنرل وی شیاؤ ڈونگ کے خطاب کے مختلف مناظر
3۔ استنبول، ترکیہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں شریک طلبہ کے مختلف مناظر
4۔ اوکان یونیورسٹی کی طالبہ ایپک کایالپ تقریر کرتے ہوئے
5۔ استنبول، ترکیہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں شریک طلبہ کے مختلف مناظر
6۔ استنبول، ترکیہ میں وی شیاؤ ڈونگ کے فرسٹ ڈگری سکالرشپ ایوارڈز دینے کے مناظر
7۔ استنبول میں عوامی جمہوریہ چین کے ڈپٹی قونصلر جنرل شانگ جیان کا سیکنڈ ڈگری سکالرشپ ونرز کے ساتھ گروپ فوٹو
8۔ استنبول میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصلر جنرل برائے تجارت، ثقافت و تعلیم مینگ فان وئی کے مختلف مناظر
9۔ اہلکاروں اور طلبہ کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
گزشتہ ہفتہ کے روز ترک یونیورسٹی کے 71 طلباء کو چینی زبان میں مہارت حاصل کرنے پر قونصل جنرل کی جانب سے وظائف دئیے گئے ہیں۔
ایوارڈ دینے کی اس تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں سے تقریباً 100 طلباء اور اساتذہ شریک ہوئے۔
استنبول میں چین کے قونصل جنرل وی شیاؤ ڈونگ نے اپنے خطاب میں چینی زبان اور ثقافت کے لیے جوش و جذبہ دکھانے پرطلباء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سرگرمی کو دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سےاہم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وظیفہ پروگرام نہ صرف ترک طلباء کی تعلیمی ترقی میں معاونت کرتا ہے بلکہ چین اور ترکیہ کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور تعاون کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
استنبول کی اوکان یونیورسٹی کی ایوارڈ یافتہ طالبہ ایپک کایالپ نے کہا کہ یہ وظیفہ اس کے لئے ایک نیا آغاز ہے۔ 5 سال تک چینی زبان کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کایالپ نے چین کا دورہ کیا ہے۔کایالپ نے کہا کہ ”اپنی گریجویشن کے بعد میں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتی ہوں تاکہ چین واپس جا کر اپنی تعلیم اور کیریئر کو جاری رکھوں۔”
سال 2017 میں اس پروگرام کے آغاز سے اب تک 500 سے زائد ترک طلباء کو وظائف دئیے جا چکے ہیں۔ مالی تعاون کے ساتھ ساتھ قونصلیٹ ایوارڈ یافتہ طلباء کو چین کا دورہ اور وہاں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
استنبول، ترکیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link