اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسسنکیانگ میں تصویری نمائش ’فلائنگ ٹائیگرز‘ کا آغاز ہو گیا

سنکیانگ میں تصویری نمائش ’فلائنگ ٹائیگرز‘ کا آغاز ہو گیا

ہیڈ لائن:

 سنکیانگ میں تصویری نمائش ’فلائنگ ٹائیگرز‘   کا آغاز ہو گیا

جھلکیاں:

چین کے علاقے سنکیانگ میں تصویری نمائش ’فلائنگ ٹائیگرز‘شروع ہو گئی ہے۔ یہ نمائش چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان کس تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ تصویری نمائش کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ارمچی میں ہفتے کے روز’ فلائنگ ٹائیگرز ‘کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کا آغاز ہوا ہے۔ یہ نمائش چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان تاریخی دوستی کو اجاگر کرتی ہے۔

نمائش میں’ فلائنگ ٹائیگرز‘ سے متعلق 312 تاریخی تصاویر اور نوادرات رکھے گئے ہیں۔فلائنگ ٹائیگرز کو چین کی فضائیہ کے امریکی رضاکار گروپ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ یہ گروپ سال 1941 میں امریکی جنرل کلائر لی شنالٹ کی قیادت میں تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ رضاکار جاپانی افواج کے خلاف چینی عوام کی مدد کرنے چین آئے تھے۔

ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!