پیر, جولائی 28, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین کے صوبے یون نان میں مقامی شہری ریلوے کی سہولت سے...

چین کے صوبے یون نان میں مقامی شہری ریلوے کی سہولت سے بھرپور مستفید

ہیڈ لائن:

چین کے صوبے یون نان میں مقامی شہری ریلوے کی سہولت سے بھرپور مستفید

جھلکیاں:

چین کے صوبے یون نان میں ریلوے کی سفری سہولت سے مقامی  شہری بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔  لِی جیانگ شنگریلا ریلوے پر 5100 سے زیادہ مسافر ٹرینوں میں مجموعی طور پر 31 لاکھ 70 ہزار سے زائد مسافروں نے  سفر کیا جب کہ 4 لاکھ 10 ہزار ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ لِی جیانگ- شنگریلا ریلوے کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چینگ تیان تیان، مسافر

3۔ شنگریلا کی سیاحت کے مختلف مناظر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سونم لادرن، مقامی ٹور گائیڈ

5۔ شنگریلا کی سیاحت کے مختلف مناظر

6۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کیلسانگ رگزن، ٹائی بیٹن توسی بینکوئیٹ آپریٹر، شنگریلا شہر

7۔ شنگریلا کے مختلف مناظر

8۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): تاشی تاشیرنگ، پارٹی چیف، ہیپنگ ویلیج دیچنگ ٹائی بیٹن خودمختار ڈویژن کی سطح کا علاقہ

9۔ لی جیانگ- شنگریلا ریلوے کے مختلف مناظر

10۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): لیو بن، چیئرمین، شنگریلا لاجسٹکس انڈسٹری ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ

11۔ لی جیانگ -شنگریلا ریلوے کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

لِی جیانگ شنگریلا ریلوے، چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے دلکش شہروں لِی جیانگ اور شنگریلا کو آپس میں جوڑتی ہے۔ یہ ریل سروس سال 2023 کے آخر میں باقاعدہ طور پر شروع ہوئی تھی۔

اس ریل سروس  نے دونوں شہروں کے درمیان سفر کے تیز ترین دورانیے کو ایک گھنٹے کم کر دیا ہے۔یون نان تبت ریلوے کے ایک اہم حصے کے طور پر اس  سروس نے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو زیادہ آسان سفری سہولت فراہم کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چینگ تیان تیان، مسافر

”میرا اصل منصوبہ صرف لِی جیانگ جانے کا تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ یہاں ایک تیز رفتار ٹرین بھی ہے جو ایک دن میں دونوں طرف کا سفر کرتی ہے۔ جب یہ معلوم ہوا کہ یہ بہت سہولت بخش بھی ہے تو ہم نے اپنے سفر میں شنگریلا کو بھی شامل کر لیا۔یہ ریل سروس مقامی سیاحت کی صنعت کو فروغ دے رہی ہے جس سے مختلف مقامی افراد  کے لئے اپنی آمدنی بڑھانے کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سونم لادرن، مقامی ٹور گائیڈ

”جب سے تیز رفتار ٹرینیں چلنا شروع ہوئی ہیں، میں ٹور گروپوں کی مسلسل قیادت کر رہا ہوں، ایک ٹور گروپ کے بعد دوسرا۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کیلسانگ رگزن، ٹائی بیٹن توسی بینکوئیٹ آپریٹر، شنگریلا شہر

”ریلوے  سروس کا آغاز  اس علاقہ کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ زیادہ سیاح آ رہے ہیں جس سے ہماری آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ جب سے ٹرینوں کا آغاز ہوا ہے ہماری سفری حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): تاشی تاشیرنگ، پارٹی چیف، ہیپنگ ویلیج دیچنگ ٹوبیٹن خودمختار ڈویژن کی سطح کا علاقہ

”ہمارے گاؤں میں سیاحوں کے لئے پہلے صرف ایک گیسٹ ہاؤس ہوتا تھا۔ اب گیسٹ ہاؤسز کی تعداد 15 ہے اور مزید سیاح آ رہے ہیں۔ اب گاؤں والوں کے لئے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ہر کوئی دیہی ترقی کے مستقبل کے بارے میں زیادہ پُر اعتماد  ہے۔”

ریل سروس  کا اثر سیاحت کے علاوہ دیگر شعبوں میں واضح دکھائی دیتاہے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): لیو بن، چیئرمین، شنگریلا لاجسٹکس انڈسٹری ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ

”سڑک اور ریل کی نقل و حمل  کے نتیجے میں ہم نے مجموعی طور پر  زرعی مصنوعات کی نقل و حمل کے اخراجات کو کم اور کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔ اس سے مقابلے کی صورتحال پیدا ہوئی اور قیمتیں بھی کم ہوئیں جبکہ  کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔”

ریل سروس کے  افتتاح کے بعد سے  لِی جیانگ شنگریلا ریلوے پر 5100 سے زیادہ مسافر ٹرینوں نے سفر کیا ہے۔

مجموعی طور پر 31 لاکھ 70 ہزار سے زائد مسافروں نے ریل کا سفر کیا جبکہ 4 لاکھ 10 ہزار ٹن سامان کی نقل و حمل کی ہے۔ اس روٹ کے ساتھ جڑے تمام مقامی افراد کو نمایاں فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!