منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین کے جزیرہ نما صوبے ہائی نان کا کم بلندی والی معیشت...

چین کے جزیرہ نما صوبے ہائی نان کا کم بلندی والی معیشت کو مزید مستحکم کر نے کا منصوبہ

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر سانیہ میں لوگ ایشین سیڈ کانگریس کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہائیکو (شِنہوا) چین کے انتہائی جنوبی  استوائی جزیرہ نما صوبے  ہائی نان نے  اپنی کم بلندی والی معیشت کی ترقی کو تیز کرنے اور چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کم بلندی والے شعبے کی وسیع تر رفتار سے فائدہ اٹھانے کا عزم کیا ہے ۔

ایک  پرعزم 3 سالہ عملی منصوبے کے مطابق صوبے کا مقصد کم بلندی والی اقتصادی صنعتی چین سے وابستہ 200 کاروباروں کو راغب کرنا اور انہیں فروغ دینا اور 2026 تک 30 ارب یوآن (تقریباً 4.17 ارب امریکی ڈالر) صنعت کےحجم کو  حاصل کرنا ہے۔

اس منصوبے میں کئی اہم اہداف شامل ہیں جن میں 9 عمومی مقصد کے ہوائی اڈوں کی تعمیر اور کم بلندی والے طیاروں کے لیے 500 اُترنے اور اڑنے کے مقامات کا قیام شامل ہے۔

 اس کے علاوہ 300 کم بلندی کی حامل پروازوں کے روٹس مختص کیے جائیں گے اور پائلٹ اور غیر پائلٹ ہوائی جہازوں کے لیے بالترتیب 3 لاکھ اور 45 لاکھ سالانہ پروازوں کا ہدف رکھا جائے گا۔

صوبہ کم بلندی والے ہوائی جہازوں کی تیاری پر توجہ مرکوز کرے گا اور بتدریج ایک پیداواری ماحول دوست نظام قائم کرے گا۔ اس کے علاوہ صوبہ  کم بلندی والی معیشت کا ایک اختراعی مرکز بنانے اور مسابقتی صنعتی کلسٹرز کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!