عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ہواسونگ فو-19 کے تجربے میں رہنمائی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدہ ماسکو میں معاہدے کی توثیقی دستاویز کے تبادلے کے بعد سے نافذ العمل ہوگیا۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ معاہدے کی شق 22 کے تحت 4 دسمبر 2024 کو توثیقی دستاویزات کا تبادلہ ہوا جس کے ساتھ ہی یہ مئوثر ہوگیا ۔ نئے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 9 فروری 2000 کا دوستی، اچھی ہمسائیگی اور تعاون کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں نئے معاہدے کو "دونوں ممالک کی ریاستی قیادت کے دوررس اقدامات اور دونوں عوام کی خواہشات کو عملی شکل دینے سے متعلق ایک قانونی خاکہ ” قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی اسٹریٹجک سطح پر لے آیا ہے۔
