چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی چھنگ ڈاؤ بندرگاہ پر مال بردار جہاز دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چار جہازوں پرمشتمل ایک روسی بحری بیڑا چین کے مشرقی بندرگاہی شہر چھنگ ڈاؤ میں 5 روزہ دوستانہ دورے پر پہنچا ہے۔
چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بیڑے پر موجود افسران اور جوان اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارتوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور دونوں فریق مشترکہ طور پر ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کریں گے ۔
روسی بحری بیڑا سوموار کو دورہ مکمل کر کے چھنگ ڈاؤ سے روانہ ہو گا۔
