پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں مزید اصلاحات اور وسیع تعاون سے عالمی ترقی کے نئے...

چین میں مزید اصلاحات اور وسیع تعاون سے عالمی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوگئے

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2024 منعقد کی جارہی ہے-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا) انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2024 کے شرکاء نے چین کی جاری اصلاحات اور وسیع تعاون سے پیدا ہونے والے مواقع کے بارے میں امید کا اظہار کیا ہے۔

”اصلاحات کو منطقی انجام تک پہنچانا–چین کی جدیدیت اور عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں 600 سے زائد شخصیات نے شرکت کی، جن میں عہدیدار، سکالرز، غیر ملکی سفیر اور ذرائع ابلاغ  کے نمائندے شامل تھے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے سابق خصوصی مندوب ظفر الدین محمود نے کہا کہ 1976 کا چین اور آج کاچین دو مختلف دنیا ہیں اور اس میں زبردست تبدیلیاں آئی ہیں۔

نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنال نے کہا کہ ایک سوشلسٹ ملک کی حیثیت سے چین نے 1978 سے اصلاحات اور کھلے پن کے ذریعے تیزی سے ترقی کی اور 40 برس میں ایک جدید اور خوشحال معیشت بن گیا ہے۔

بیلجیئم کے سابق وزیراعظم یوس لیترامے نے کہا کہ جس طرح بھی دیکھو چین کی ترقی بے مثال ہے۔

مصر کے سابق وزیراعظم ایصام شرف کے مطابق مزید اصلاحات اور اعلیٰ سطح کا کھلا پن چین کی جدیدیت کے ناگزیر حصے ہیں۔

ہفتے کے روز سے چین نے اپنی یکطرفہ آزاد ویزا پالیسی میں توسیع کرکے مزید 9 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کو شامل کیا ہے۔ ایک سال قبل  آزمائشی بنیاد پر شروع کی گئی اس پالیسی کا اب تک 38 ممالک کے لئے اطلاق کیا جا چکا ہے۔

اتوار کے روز سے چین سفارتی تعلقات کے حامل تمام  کم ترقی یافتہ ممالک کو 100 فیصد اشیا پر ٹیکس سے چھوٹ دے گا ۔ چین اس طرح کا اہم قدم اٹھانے والا پہلا بڑا ترقی پذیر ملک اور پہلی بڑی معیشت بن جائے گا۔

کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ یہ اقدام چین کی جانب سے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے عزم کا مظہر ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کے تبادلے کے حوالے سے چین کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

چاڈ کے سابق وزیراعظم صالح کیبزابو نے چین کی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چاڈ سمیت بہت سے ممالک نے چین کے تجربے سے قابل قدر سبق سیکھا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترقی پذیر ممالک کے قابل اعتماد طویل مدتی شراکت دار بننے کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین جامع ترقی کے لئے اپنے ترقیاتی تجربے اور مہارت کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!