اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجرمن کمپنیاں چین میں مزید سرمایہ کاری کیلئے کوشاں

جرمن کمپنیاں چین میں مزید سرمایہ کاری کیلئے کوشاں

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں ووکس ویگن(انہوئی) آٹو موٹیو کمپنی لمیٹڈ کا فضائی منظر-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)جرمن کمپنیوں کی واضح اکثریت چین میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے کئی کمپنیوں نے اگلے 2 سال میں سرمایہ کاری میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔

جرمن ایوان تجارت کی جانب سے 3 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کئے گئے سروے کی جاری کردہ بزنس کانفیڈینس سروے رپورٹ 2024/25 میں 546 رکن کمپنیوں کا جائزہ لیتے ہوئے جرمن کاروباری برادری کی جامع تصویر کشی کی گئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 92 فیصد جرمن کمپنیوں نے چین میں اپنا کام جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ صرف 0.4 فیصد نے مارکیٹ چیلنجز کے باعث چین سے جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

چین کے مشرقی علاقے میں جرمن ایوان تجارت کے بورڈ کے چیئرپرسن کلاس نیو من نے مقامی صنعت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جرمن کمپنیاں موجودہ مارکیٹ چیلنجز سے نمٹ رہی ہیں۔

کمپنیاں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے اپنی جگہ مستحکم کرتے ہوئے خطرات کو بھی کم کر رہی ہیں۔

چین میں کاروباری مواقع کی درجہ بندی میں چینی کمپنیوں کی عالمگیریت اور ماحول دوست معیشت کی ترقی جرمن کمپنیوں کی اولین ترجیحات کے طور پر سامنے آئی۔

جرمن اکنامک انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ سے ظاہر ہوا کہ 2003 میں جرمن کمپنیوں کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری 11 ارب 90 کروڑ یورو(تقریباً 12 ارب 49 کروڑ امریکی ڈالر رہی) جو گزشتہ سال سے 4.3 فیصد زائد رہی۔

چین میں جرمن ایوان تجارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بورڈ رکن اولیور اویہمز نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں چینی منڈی کے حوالے سے اچھی امید ظاہر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!