اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیراعظم کی برآمدات بڑھانے,زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے,زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات بڑھانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت کردی۔

جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت تجارت کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ملکی برآمدات بڑھانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔

ملائیشیا کو پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کا حکم دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کیا جائے گا تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو۔

اجلاس میں وزیراعظم نے گندم، کپاس، کماد، چاول، خوردنی تیل اور دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی جو ماہرین کی آراء کی روشنی میں سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے تحت زرعی اجناس کی تجارت کے لیے دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں اور تاجکستان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!