اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچینی شناخت کی علامت: ٹرین ڈرائیور نے9 ہزار محفوظ سفر کا ریکارڈ...

چینی شناخت کی علامت: ٹرین ڈرائیور نے9 ہزار محفوظ سفر کا ریکارڈ قائم کر دیا

ہیڈ لائن:

چینی شناخت کی علامت: ٹرین ڈرائیور نے9 ہزار محفوظ سفر کا ریکارڈ  قائم کر دیا۔

جھلکیاں:

چینی ٹرین ڈرائیور او یانگ شو گوانگ اپنے 9 ہزار کامیاب سفر مکمل کر چکا ہے۔اس نے گزشتہ 30 برسوں میں  36 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کیا جو کرہ ارض کے 90 بار چکر لگانے کے مترادف ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ اویانگ شوگوانگ کے ٹرین چلانے اور ریلوے کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): اویانگ شوگوانگ، ٹرین ڈرائیور، نان ننگ لوکوموٹیوڈپو، چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ڈینگ زے من، اویانگ شوگوانگ کا ساتھی ڈرائیور

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): اویانگ شوگوانگ، ٹرین ڈرائیور، نان ننگ لوکوموٹیوڈ پو، چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی می آؤینگ، اویانگ شوگوانگ کی اہلیہ

6۔ اویانگ شوگوانگ کے ٹرین چلانے اور ریلوے کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر

او یانگ شو گوانگ نے 1994 میں کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد ٹرین ڈرائیور کے طور پر اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا۔او یانگ شو گوانگ اب تک  9 ہزار  سفر کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔گزشتہ 30 برسوں میں اس نے 36 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کیا ہے۔ یہ زمین کے 90 بار چکر لگانے کے مترادف ہے۔وہ سال 2013 میں علاقےکے پہلے ہائی اسپیڈ ٹرین ڈرائیورز میں شامل ہو ا تھا۔

ان برسوں میں اویانگ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو مسلسل بہتر کیا ہے۔ وہ اس وقت 6 مختلف اقسام کے ہائی اسپیڈ ٹرین ماڈلز کے ڈرائیونگ آپریشن کا ماہر مانا جاتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): اویانگ شو گوانگ، ٹرین ڈرائیور، نان ننگ لوکوموٹیو ڈ پو، چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ

”یہ ضروری ہے کہ میں ہر وقت ذہنی طور پر بیدار اور توانائی سے بھرپور رہوں۔ مجھے ہمیشہ معیاری آپریشنز پر بھی عمل کرنا ہے۔ حفاظت اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانا میری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ڈینگ زے من، اویانگ شو گوانگ کا ساتھی ڈرائیور

”اویانگ شو گوانگ ایک بہت ہی باریک بین اور محتاط شخص ہے۔ چاہے کام پر جانے کی تیاری کر رہا ہو یا گاڑی چلا رہا ہو، وہ ہر ذمہ داری کو مکمل تفصیل، بڑی توجہ اور احتیاط کے ساتھ ادا کرتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): اویانگ شوگوانگ، ٹرین ڈرائیور، نان ننگ لوکوموٹیو ڈپو، چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ

”اب میرا نیا ہدف 10 ہزار محفوظ سفر مکمل کرنا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی می آؤینگ، اویانگ شوگوانگ کی اہلیہ

”جب وہ کام پر ہوتے ہیں تو میں گھر کی کسی بھی پریشانی کا ان سے تذکرہ نہیں کرتی۔ میں ان کا مکمل ساتھ دیتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ وہ ہر سفر میں سکون کے ساتھ ڈرائیونگ پر ہی دھیان دیں۔”

نان ننگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!