اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے والا جاپانی ماہی گیر...

چین نے اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے والا جاپانی ماہی گیر جہاز نکال دیا

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے جاپانی ماہی گیربحری جہاز کو اپنی سمندری حدود دیاؤیوڈاؤ سے نکال دیا۔

سی سی جی کے ترجمان لیو ڈی جُن نے بتایا کہ جاپانی جہاز جمعرات کے روز دیاؤیوڈاؤ کے سمندر میں داخل ہوا تھا۔ سی سی جی کے جہازوں نے اس کے خلاف  قانونی اقدامات کئے اور اسے علاقے سے باہر نکالا۔

لیوڈی جُن نے کہاکہ دیاؤیوڈاؤ اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کے علاقے ہیں۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ان پانیوں میں تمام غیر قانونی سرگرمیاں بند کردے۔

ترجمان لیوڈی جُن نے دیاؤیوڈاؤ کی علاقائی سمندری حدود میں قانون نافذ کرنے والی سرگرمیاں باقاعدگی سے انجام دینے، قومی و علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کے تحفظ کے لئے چینی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!