پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کورین پولیس نے صدر یون سوک یول کے خلاف غداری کے...

جنوبی کورین پولیس نے صدر یون سوک یول کے خلاف غداری کے الزام کی تحقیقات شروع کردیں

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کے مواخذے کے لئے سیئول میں ریلی نکالی جارہی ہے-(شِنہوا)

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کی پولیس نے یون سک یول کے خلاف غداری کے الزام کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے کئی اداروں کے مطابق بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی ری بلڈنگ کوریا پارٹی اور کارکنوں کے ایک گروپ نے بدھ کے روز یون سوک یول کے خلاف بغاوت اور دیگر الزامات کے تحت شکایات درج کرائی تھیں۔

نیشنل آفس آف انویسٹی گیشن (این او آئی) کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں شکایات ضم کرکے قومی سلامتی کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہیں۔

این او آئی کے سربراہ وو جونگ سو نے قانون سازوں کو بتایا کہ پولیس قانون اور قاعدے کے مطابق اس معاملے سے تیزی سے نمٹے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!