اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹہسپانوی کمپنی نے چینی گیم ڈویلپر کی یورپی توسیع قبول کرلی

ہسپانوی کمپنی نے چینی گیم ڈویلپر کی یورپی توسیع قبول کرلی

چینی ویڈیو گیم بلیک میتھ: ووکانگ کا ایک سکرین شاٹ۔(شِنہوا)

بارسلونا(شِنہوا)بارسلونا میں قائم گیمنگ کمپنی ایکزرون سافٹ ویئر نے چین کے معروف موبائل گیم ڈویلپر لیلیتھ گیمز کے ایکزرون میں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنا پہلا یورپی بیس قائم کرنے کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایکزرون سافٹ ویئر کے سی ای او کارلوس شوئی نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ توقع ہے کہ اس شراکت داری سے باہمی فوائد حاصل ہوں گے۔

کارلوس شوئی نے کہاکہ اس شراکت داری سے ہمیں لیلیتھ کی وسیع مہارت اور وسائل تک رسائی حاصل کرنے اور یورپ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

لیلیتھ گیمز  پہلے ہی رائز آف کنگڈمز جیسے کھیلوں کے ساتھ عالمی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

اس شراکت داری کے معاہدے سے پہلے  ایشیا سے باہر لیلیتھ کی واحد موجودگی لاس اینجلس میں رہی ہے ، جہاں اس کی اپنی پبلشنگ اور بین الاقوامی پروموشن ٹیم ہے۔ ایکزرون میں سرمایہ کاری اس کی یورپی حکمت عملی میں ایک اہم قدم ہے ، جس میں بارسلونا میں پی سی اور ملٹی پلیٹ فارم گیمز تیار کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

شنگھائی میں 2013 میں قائم ہونے والی لیلیتھ گیمز بیجنگ اور شین ژین میں سٹوڈیوز کے ساتھ ساتھ سیئول، سنگاپور، ٹوکیو اور لاس اینجلس میں ماتحت اداروں کے ساتھ عالمی کمپنی بن چکی ہے۔

کمپنی اے ایف کے ایرینا اور ریئل ٹائم اسٹریٹجی گیم رائز آف کنگڈمزسمیت اپنی دیگر موبائل گیمز کے لئے مشہور ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!