کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہےکہ روس-امریکہ تعلقات میں بہتری کے امکانات پر بات کرنا قبل از وقت ہے ۔(شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کے پاس اس وقت یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے کوئی جواز نہیں ہے۔
پیسکوف نے بدھ کے روز روسی روزنامہ ازویسٹیا کو بتایا کہ قطر سمیت کئی ممالک نے امن مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ در حقیقت امارات مختلف مسائل پر ثالثی کی خدمات فراہم کرنے میں بہت فعال ہے اور اسے بہت مئوثر طریقے سے کرتا ہے، ہم قطر سمیت تمام ممالک کی نیک نیتی کو سراہتےہیں۔
