اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی نئی توانائی کاروں کی تھوک فروخت نومبر میں 14 لاکھ...

چین کی نئی توانائی کاروں کی تھوک فروخت نومبر میں 14 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کی فوژو بندرگاہ کے جیانگ ین ٹرمینل کی برآمدی پارکنگ میں گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں نومبر کے دوران زبردست اضافہ ہوا اور اس کی تھوک فروخت 14 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 51 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد زائد ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چینی گاڑی ساز ادارےبی وائی ڈی اور گیلے نئی توانائی مسافر گاڑیوں کے بالترتیب 5 لاکھ 4 ہزار 3 یونٹس اور 1 لاکھ 22 ہزار 453 یونٹس کی تھوک فروخت کے ساتھ گزشتہ ماہ سرفہرست رہے۔

نومبر میں ٹیسلا چائنہ نے 78 ہزار 856 یونٹس کی تھوک فروخت کی جس کے ساتھ وہ پا نچویں نمبر پر رہی۔

ایسوسی ایشن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ چین کے "ڈبل 11” خریداری میلے اور 22 ویں گوانگ ژو عالمی گاڑیوں کی نمائش کی وجہ سے نومبر میں مسافر کاروں کی فروخت میں اضافہ جاری رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!