اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کی ناؤرو کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے...

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کی ناؤرو کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہو ننگ  چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ناؤرو کی پارلیمنٹ کے سپیکر مارکوس سٹیفن سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہو ننگ نے ناؤرو کی پارلیمنٹ کے سپیکر مارکوس سٹیفن سے ملاقات کی ہے۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی  سی سی) قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ چین اور ناؤرو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ ایک چین کے اصول پر عالمی برادری کا عالمگیر اتفاق رائے ہےاور یہ وقت کے رجحان کی تصدیق کر تا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال مارچ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے نے دونوں فریقوں کودو طرفہ تعلقات اور عملی تعاون بڑھانے کے لئےتزویراتی رہنمائی فراہم کی ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین ناؤرو کے ساتھ رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے پرعملدرآمد  کرنےاور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا فروغ جاری رکھنے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سلسلے میں سی پی پی  سی سی اپنا کردار ادا کرے گی۔

سٹیفن نے کہا کہ ناؤرو ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربندہے اور تعاون کر نے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ناؤرو چین کے ساتھ تبادلوں ، باہمی سیکھنے اور تعاون کو مضبوط کرنے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مسلسل گہرا کرنے اور دو طرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!