اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینانڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس2024 میں اصلاحات اور مشترکہ ترقی کا ذکر

انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس2024 میں اصلاحات اور مشترکہ ترقی کا ذکر

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی شولی انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھ کرسنارہےہیں-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کی جدیدیت اور دنیا کے لئے نئے مواقع پر توجہ مرکوز کرنے والی انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس2024 منگل کو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں شروع ہوئی۔

رواں سال کی کانفرنس کا موضوع "چین کی جدیدیت اور عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع” ہے جس میں 600 سے زائد شخصیات شریک ہیں جن میں سیاستدان، حکام، سکالرز، غیر ملکی سفیر اور ذرائع ابلاغ  کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھ کر سنایا اور افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کیا۔

کانفرنس میں 6 متوازی سیمینارز، 14 موضوعاتی فورمز، 2 بند کمرہ پینل مباحثے اور چین کی جدیدیت کی کوششوں کی مختصر ویڈیوز اور کامیابیوں کے بارے میں نمائشیں شامل ہیں۔

کانفرنس میں گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ -مکاؤ عظیم ساحلی علاقے کی اقتصادی قوت اور صلاحیت پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی جو چینی جدیدیت کا ایک اہم محرک ہیں۔

دیگر موضوعات میں جدیدیت کے تناظر میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کا تحفظ اور وراثت کے ساتھ ساتھ جنوب-جنوب تعاون بھی شامل ہے۔

اس سال کانفرنس کی میزبانی چائنہ انسٹی ٹیوٹ فار انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ سٹریٹجی، چائنیز پیپلز انسٹی ٹیوٹ آف فارن افیئرز اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!